نیب کے ایک اور سینئر افسر اپنے عہدے سے مستعفی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے۔

چند روز قبل ہفتہ کو نیب کے پراسکیوٹر جنرل اصغر حیدر نے بھی استعفادے دیا تھا۔

تین دن کے اندر دو اعلیٰ عہدیداروں کے استعفا نے بہت سے سوالات اٹھائے ہیں، لیکن نیب اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور ان دونوں اہم افراد نے استعفا کیوں دیا، اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا ۔ یہ استعفے ایسے وقت میں دیے گئےہیں جب سپریم کورٹ سے نیب آرڈیننس کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

نیب ترمیم کے مطابق  500 ملین روپے سے کم رقم والے تمام کیس نیب کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گے۔

سیکشن 19 ای میں ترمیم کرتے ہوئے، نیب کو ہائی کورٹ کی مدد سے نگرانی کی اجازت دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

مزید برآں، نیب ان مقدمات کا نوٹس نہیں لے سکتا جو دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کے دائرہ کار میں آسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ظاہر شاہ نے اپنے استعفے میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا، جو انہوں نے چیئرمین نیب کو پیش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ استعفا حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔ظاہر شاہ نیب کے بانی ارکان میں سے ایک تھے ۔

وہ کئی سال تک نیب کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں انہیں اکتوبر 2021 میں ڈپٹی چیئرمین بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos