Premium Content

Add

نیا اتحاد

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد سے سیاست دان ایک ایک کر کے پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔اس وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ ان سیاستدانوں کا مستقبل کیا ہو گا۔ اب یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں ہیں کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ایک نئی قومی سطح کی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے پیشین گوئیاں  کی جا رہی تھیں، خاص طور پر اُس وقت سے جب سے جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین ممکنہ طور پر اس نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر یں گے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں، اُنہوں نے  جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے درجنوں سیاستدانوں سے ملاقات کی ہے، جنہیں ”قابل انتخاب“ سمجھا جاتا ہےاور ان میں اکثریت اُن اراکین کی ہے جنہوں نے جہانگیر ترین کے کہنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لہٰذا، جس طرح جہانگیر  ترین کو جنوبی پنجاب میں کافی اثر و رسوخ رکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے ، بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نئی جماعت سیاسی منظر نامے پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1