وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور گرین الائنس کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون خوش آئند ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.