Premium Content

پاکستان اور سعودی عرب ہر وقت ایک ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب ہر وقت اور ہر موقع پر فخر سے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا جنہوں نے اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر دفاع کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی  اور کہا کہ انہوں نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

سعودی وزیر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ہم نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور ان کو تقویت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور امن کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos