محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کو حیدرآباد میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
محمد رضوان نے 121 گیندوں پر8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے ۔ پاکستان نے 345 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنزبنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرمانے شاندار سنچریاں سکور کیں۔
پاکستان کی جانب سےحسن علی نے 71 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 64 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔








