کولمبو میں ہفتے کے روز تیسرے اور آخری میچ میں افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے سیریز میں وائٹ واش کر کےون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
محمد رضوان کے 79 گیندوں پر 67 اور کپتان بابر اعظم کی 86 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔
ہدف کے تعقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی طرف سے 9 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مجیب الرحمان نے اپنی کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ مجیب نے 37 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔مجیب الرحمان نے پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگا کر صرف 26 گیندوں پر تیز ترین ون ڈے ففٹی کا نیا افغان ریکارڈ بنا ڈالا ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
افغانستان کی جانب سے گزشتہ سال ابوظہبی میں آئرلینڈ کے خلاف 27 گیندوں پر ففٹی کا ریکارڈ راشد خان کے پاس تھا۔
مجیب الرحمان اور شاہد اللہ کمال (65 گیندوں پر 37) نے آٹھویں وکٹ کے لیے 57 رنز کا شاندار اسٹینڈ بنا کر مجموعی اسکور کو کچھ عزت بخشی ۔
پاکستان سیریز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا لیکن 3-0 کی فتح کے بعد آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا۔








