وزیراعظم محمد شہباز نے ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ ترک سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے نظام میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وفد نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.