Premium Content

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات میں تعاون پر اتفاق

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آئندہ سینیٹ انتخابات میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اسلام آباد میں سید یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوار کی حمایت کرے گی جبکہ جے یو آئی اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی۔

اس موقع پر غفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) حکومت سازی میں حصہ نہیں لے گی بلکہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کل ہو رہا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos