Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اگلے پندرہ دن کے لیے بالترتیب 4 روپے 53 پیسے اور 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تازہ ترین اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 6.54 روپے اضافے سے 174.34 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 69 پیسے اضافے سے 193.8 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

یہ تبدیلی بڑی حد تک مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بین الاقوامی منڈی کے اثرات سے منسلک ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1