وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر 2روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔
قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھا۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم سے قطر انویسٹ منٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود ملاقات کریں گے، وزیراعظم قطر میوزیم میں منظر آرٹ ایگزی بیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف،جام کمال، محمد اورنگزیب اور عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے ریاض سے قطر روانہ ہوئے تو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔
پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستانی و سعودی اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔