Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پی ایس ایل: 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان سپر لیگ 8 کے ڈرافٹ کے لیے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی۔

انگلینڈ سے 130 سے زائد کھلاڑی مختلف گروپس میں رجسٹرڈ ہیں اور آسٹریلیا سے 16  کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام دیے ہیں جب کہ سری لنکا کے 60 سے زائد، افغانستان سے 45  اور بنگلادیش سے 30 کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے 40، جنوبی افریقا سے 25  اور  نیوزی لینڈ سے 6 کرکٹرز رجسٹریشن میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور ویڈ پلاٹینم گروپ  میں شامل ہیں جب کہ ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، معین علی، ملان اور ٹیمال ملز بھی شامل ہیں، جنوبی افریقا کے باوما گولڈ گروپ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

جمی نشم ، شکیب الحسن، کولن انگرام، لنگی، تبریز شمسی، راجا پکسے، ہسارنگا اور ڈاسون شنا بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1