اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تشدد سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کو تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ذوالقرنین نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پراسکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلا سردار مسروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30،000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔
پراسکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے منصوبہ بندی کے ساتھ احتجاج کیا، لوگوں کو گمراہ کیا اور تشدد پر اکسانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت پی ٹی آئی رہنماؤں پر نرمی برت رہی ہے۔
انہوں نے عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ جج نے پراسکیوٹر سے پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی رہنما جائے وقوعہ پر موجود تھے؟ جس پر پراسکیوٹر نے نفی میں جواب دیا۔ جج نے کہا کہ مقدمات میں دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔