محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کے نوٹی فکیشن نمبری ایس آئی 2/2.2022 مورخہ 09دسمبر 2022 کے تحت پنجاب بیوروکریسی میں درج ذیل تبادلے کیے گئے۔
ڈپٹی سیکرٹری محمد انجم نوید (بی پی ایس ۔18) (ایڈمن)، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا اور مزید احکامات کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Read More: https://republicpolicy.com/transfers-in-bureaucracy/
سید اسد رضا کاظمی (بی پی ایس ۔18)، ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کےمسٹر محمد انجم نوید کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر امیر حسن (بی پی ایس ۔18) ، اوایس ڈی ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو سید اسد رضا کاظمی کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن، ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹرمنور حسین (بی پی ایس -18)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قصور کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹرمحمد جعفر (بی پی ایس-17)، ڈپٹی ڈائریکٹر، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قصور کو ان کی اپنی تنخواہ اور سکیل میں مسٹر منور حسین کی جگہ تعینات کیا گیا ہے
Read More: https://republicpolicy.com/transfers-in-bureaucracy-2/
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کے ایک اور نوٹی فکیشن نمبری ایس آئی2-2/2022 ای مورخہ 09 دسمبر 2022 کے مطابق سیکرٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹرعامر عقیق خان (بی پی ایس-19)، او ایس ڈی ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو تبدیل کرکے ڈاکٹر احتشام انور کی جگہ سیکرٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔