Premium Content

قبل از وقت بالوں میں چاندی،وجہ کیا؟

Print Friendly, PDF & Email

آج کے دورے میں صرف بڑے ہی نہیں بلکہ کم عمر نوجوان  حتٰی کہ بچے بھی قبل ازوقت سفید بالوں کا شکار ہورہے ہیں۔

وقت سے پہلے  بالوں کا سفید ہوجانا ایک سنگین مسئلہ  ہے ایسے میں چند ٹوٹکوں سے آپ اپنے بالوں کو سفید ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

بال سفید کیوں ہوتے ہیں ؟

عمر کے ساتھ بالوں کی  سفیدی قدرتی عمل ہے لیکن قبل از وقت بالوں میں چاندی اچھی نہیں لگتی، اس کی اہم وجہ بالوں میں کیمیکل والی مصنوعات کا استعمال، اچھی خوراک نہ لینا، ماحولیاتی آلودگی اور ذہنی تناؤ بھی بالوں کے سفید ہونے  کی  وجہ ہے۔

  آج ہم آپ کو چند ایسے آسان ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

 آملہ 

ہم اپنے بڑے بوڑھوں سے آملہ کے فوائد سنتے آئے ہیں، آملہ بالوں کی خوبصورتی بڑھانے  اور انھیں سیاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ  آملہ میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہےساتھ ہی اس میں  اینٹی آکسیڈینٹ بھی موجود ہوتا ہے، اس کے علاوہ آملہ بالوں کو طاقت دیتا ہے اور بالوں کی نشونما کو بڑھاتا ہے۔

پیاز کا رس

پیاز کڑوی ہوتی ہے لیکن پیاز کا رس بالوں کیلئے فائدہ مند ہے ، پیاز میں سلفر موجود ہوتا ہے جو بالوں کو سیاہ کرتا ہے اس کے ساتھ خون کی گردش کو بھی بہتر کرتا ہے۔

مہندی

آگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے بالوں کو جلدی سیاہ کریں تو کیمیکل سے پاک مہندی اس کیلئے بہترین ہے کیونکہ  مہندی بالوں کی دلکشی کو بڑھاتی ہے اور روکھے سوکھے بالوں میں چمک لاتی ہے۔

ناریل  کا تیل اور لیموں کا رس

ناریل کے تیل میں لیموں کا رس شامل کرکے بالوں میں لگانے سے بالوں کو فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ ناریل کو بالوں کے لیے اہم جز مانا جاتا ہے جبکہ لیموں بالوں میں چمک کو بڑھاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos