Premium Content

قاسم سلیمانی کا بدلہ،ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کا ارادہ: ایرانی جنرل امیر علی حاجی زادہ

Print Friendly, PDF & Email

ایرانی جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ہم اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرکے پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ایرانی ائیرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو  اور قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات جاری کرنے والے سابق امریکی جنرل مک کینزی کو قتل کردیں۔

جنرل حاجی زادہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران اب امریکی بحری جہازوں کو  2 ہزار کلومیٹرز کے فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/iran-mashreq-e-wasta-main-adam-istehkam-ki-bari-waja/

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یورپ کا خیال کرتے ہوئے 2 ہزار کلومیٹرز کی حد مقرر کی ہے اور امید کرتے ہے کہ  یورپ خود کو اس احترام کے قابل ثابت کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 2020 میں بغداد میں ائیرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل ہونے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos