قطر نے ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر پاکستان کے ثالثی کردار کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے اور مذاکرات کے دائرہ کار کو غیر ضروری طور پر وسیع کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ انہوں نے کہا کہ قطر آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے بھی سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش پر انہوں نے کہا کہ یہ راستہ بند نہیں ہونا چاہیے اور اسے خطے میں کشیدگی کے باوجود کھلا رہنا چاہیے۔
انہوں نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مؤثر ثالثی کر رہا ہے اور قطر کو اس پر مکمل اعتماد ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قطر تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے جامع معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔







