Premium Content

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی  کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیےطلب کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کے خط کے  جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خط میں کہا کہ شیڈول کےاندرکوئی رکن استعفےکی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

https://republicpolicy.com/speaker-punjab-assembly-ka-sadar-ko-khat-governor/ :مزید پڑھیں

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ 11 اپریل کو جمع کرائےگئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا تھا اور 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کرتے ہوئے خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ بھی دیا ہے۔

https://republicpolicy.com/hakomti-itehad-ka-wazir-e-alaa-punjab-pervaiz-elahi-ko/ :مزید پڑھیں

بعد ازاں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکرکردار  ادا کرے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام ارکان کو خطوط لکھے تھے، قواعد یہ کہتے ہیں کہ  آپ نے اپنے ہاتھ سے لکھنا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی نےکہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، اکھٹے ہوکر آنا اسپیکرکے اطمینان کے لیےکافی نہیں ہے، اس سے ایک دوسرے پر  پریشر ہوگا۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے سب کو وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos