Premium Content

روس کی یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے شرائط پیش

Print Friendly, PDF & Email

روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کیف دوبارہ نیوٹرل اسٹیٹس اپنانے اور نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے کو تیار ہے تو  تنازع کو حل کیا جا سکتا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر خارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کا ماننا ہے کہ امن صرف اس صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب یوکرینی فوج عداوت کو ترک کرتے ہوئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کو روک دے۔انہوں نے کہا کہ دیرپا قیام امن کیلئے لازمی ہے کہ یوکرین اپنی نیوٹرل اور نان الائن پوزیشن پر  واپس آجائے، نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت سے انکار کردے اور لوگوں کے حق خودارادیت کے اظہار کے بعد نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

اپنے انٹرویو میں روسی ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے یوکرین وہاں آباد روسی زبان بولنے والوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرے اور  روسی بطور  سرکاری زبان نافذ کرے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر نے روسی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے روسی فوج سے یوکرینی علاقے خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos