روس کی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن نے ایران کے اعلیٰ سطح پر افزودہ نیوکلیئر مواد سے متعلق معاملے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
روسی جوہری ادارے کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو ایران سے اس حساس نیوکلیئر مواد کی منتقلی یا محفوظ طریقے سے ہٹانے کے عمل میں مدد دینے کے لیے تیار ہے، تاکہ بین الاقوامی سطح پر پائی جانے والی تشویش کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کو ایران کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبے میں دیرینہ اور مثبت تعاون کا تجربہ حاصل ہے، جس کی بنیاد پر وہ ایسے پیچیدہ اور حساس معاملات میں تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اور ان کی پیش رفت کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کے فروغ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔








