Premium Content

صدر علوی نے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج طلب کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج (جمعرات) طلب کر لیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایم این ایز کی حلف برداری کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشورے پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ روک دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین کا ریڈ کارپٹ استقبال بھی کیا جائے گا۔ سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، عبدالعلیم خان اور راجہ پرویز اشرف کو حکومتی بینچوں کی فرنٹ لائن پر نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب عمر ایوب، سابق اسپیکر اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اپوزیشن بینچوں کی اگلی صف میں بیٹھیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos