Premium Content

صدر نے وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

Print Friendly, PDF & Email

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

صدر سیکرٹریٹ کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس کو منظور کر لیا۔

آئین کی رو سے نگراں وزیراعظم کے انتخاب تک شہباز شریف بطور وزیراعظم امور سرانجام دیتے رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لیے آج مشاورت متوقع ہے۔  اگر نگراں وزیراعظم کی تقرری پر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پھر معاملے پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ اگر وہاں بھی معاملات طے نہیں پاتے تو پھر الیکشن کمیشن نگراں وزیراعظم کا تقرر کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos