صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری۔
جسٹس سمن رفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری۔
صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔