Premium Content

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سےپیغام

Print Friendly, PDF & Email

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ   آج فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل اور دو ٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔  آج عالمی برادری کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ پاکستان تاریخی طور پر فلسطینیوں کی جائز جدو جہد کی حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شرائط اور امن معاہدے کے لیے مذاکرات پر فلسطینی  رضا مندی کا حمایتی ہے ۔  ساڑھے سات دہائیوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ منظم  اور بڑھتی ہوئی زیادتیاں روا رکھیں۔  بے گناہوں کا خون بہایا گیا اور فلسطینیوں کا خون بہنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا۔  فلسطینیوں کے خلاف نہ تھمنے والا اسرائیلی تشدد، اسرائیل کا فلسطین پر ناجائزقبضہ اس تنازعہ کی نا قابل تردید حقائق ہیں۔  اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنا، الحاق   اور قبضہ انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ طاقت کے زور پر علاقے پر قابض ہوا جا سکتا ہے مگر عوام کے دل و دماغ پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔ فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos