سانحہ پشاور میں ملوث خودکش حملہ آور کے جائے وقوعہ پر جمعہ کو بھی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جمعہ کی نماز میں خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس کی سینئر قیادت تھی تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے خودکش حملہ آور جمعہ کو مسجد کے قریب سے واپس چلا گیا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/peshawar-dehshat-gardun-k-nashany/
ذرائع کے مطابق جمعہ کی نماز سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران اسی مسجد میں ادا کرتے ہیں، اس روز پولیس کی اعلیٰ قیادت نماز جمعہ کے لیے مسجد میں موجود تھی جس وجہ سے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تحقیقاتی حکام کو اہم معلومات مل گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ پیر کے روز خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کی جیکٹ میں لگ بھگ 15 کلو تک بارودی مواد تھا اور خودکش حملہ آور کے ہیلمٹ میں بھی بارودی مواد کی موجودگی کا شبہ کیا جارہا ہے۔