ایک مشترکہ تحقیقاتی صحافت کے اقدام نے دبئی میں دنیا بھر کی بااثر شخصیات کی جائیداد کی ملکیت کا انکشاف کیا ہے۔
پروجیکٹ ’’ دبئی ان لاکڈ ‘‘ ڈیٹا کی بنیاد پر کام کرنے والا ایک گروپ ہے اور اس نے دبئی میں موجود لاکھوں املاک اور ان کے مالکان یا استعمال کے حوالے سے اطلاعات اور تفصیلی جائزہ فراہم کیا ہے اور یہ جائزہ زیادہ تر 2020 سے 2022 تک کا ہے۔
سترہ ہزار پاکستانی 23 ہزار رہائشی املاک کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، پہلے نمبر پربھارتی اور تیسرے نمبر پر برطانوی شہری شامل ہیں۔
پاکستانی شہریوں کی مجموعی جائیدادوں کا تخمینہ تقریباً 11 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
اس انکشاف میں تقریباً 400 بلین ڈالر مالیت کی جائیدادیں شامل ہیں جو غیر رہائشیوں کی ملکیت ہیں، جن میں پاکستانیوں کی ملکیت میں 11 بلین ڈالر کی جائیداد بھی شامل ہے۔
یہ ڈیٹا سنٹر برائے ایڈوانسڈ ڈیفنس اسٹڈیز نے واشنگٹن ڈی سی میں قائم ایک نان پرافٹ تنظیم سے حاصل کیا ہے۔ پھر یہ ڈیٹا ایک نارویجین مالیاتی آؤٹ لیٹ اور منظم جرائم اور کرپشن کی رپورٹنگ کے پروجیکٹ کے ساتھ شیئر کیا گیا ۔
ان اداروں نے 6 ماہ تک اس تفتیشی پراجیکٹ پر آپس میں رابطہ کاری کی اور اس مقصد کےلیے 58 ممالک کے 74 میڈیا آؤٹ لیٹس سے رپورٹر زلیے گئے، اس میں بہت سے سزایافتہ مجرموں ، مفروربھگوڑوں اور سیاسی شخصیات کو بے نقاب کیا گیا جن کے پاس دبئی میں کم از کم ایک قطعہ زمین موجود ہو۔ دی نیوز اور ڈان اخبار پاکستان سے اس پروجیکٹ میں پارٹنر تھے۔
پراپرٹی لیکس میں دنیا بھر سے کئی سیاسی شخصیات، سرکاری افسران، اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے، پاکستانی دبئی میں 11 بلین ڈالر کی جائیدادوں کے مالک ہیں، جو انہیں شہر میں جائیدادیں خریدنے والے غیر رہائشیوں کا دوسرا سب سے بڑا گروپ بناتے ہیں۔
پاکستانی فہرست میں جنرل پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، پرویز مشرف، حسین نواز، فرح گوگی، ،شوکت عزیز، شیر افضل مروت، محسن نقوی کی اہلیہ، شرجیل میمن، درجن بھر سابق جرنیل، پولیس کے سربراہوں، ایک سفیر اور ایک سائنسدان بھی شامل ہیں۔ ان سب کے پاس ان املاک کی ملکیت براہ راست ہے یا شریک حیات اور بچوں کے توسط سے ہے۔
پراپرٹی لیکس کے مطابق 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خریدی ہیں۔ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیر رہائشیوں میں ہندوستانی شہری سرفہرست ہیں، 29,700 ہندوستانی شہر میں 35,000 جائیدادوں کے مالک ہیں۔
مزید برآں، 19,500 برطانوی شہری ہیں جو دبئی میں 22,000 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ دبئی میں برطانوی شہریوں کی خریدی گئی جائیدادوں کی کل مالیت 10 بلین ڈالر ہے۔ کم از کم 8,500 سعودی شہریوں نے دبئی میں 16,000 جائیدادیں خریدی ہیں جن کی کل رقم 8 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.