Premium Content

سعوی عرب اور شام کی عید الفطر کے بعد سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری ،ذرائع

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب کی ایران کے بعد شام سے بھی تعلقات کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔

خلیجی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور شام باہمی تعلقات بحالی کے تحت سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں، سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تعلقات منقطع تھے۔

خلیج کے علاقائی اور سفارتی ذرائع کا خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سعوی عرب اور شام عید الفطر کے بعد سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/iran-se-safarti-taluqat-ka-hargiz-matlib-nai/

سفارتی ذرائع کے مطابق  سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ سعودی عرب میں شامی سینئر انٹیلی جنس اہلکار کے ساتھ بات چیت میں ہوا ہے، ایران سے تعلقات بحالی کے اعلان کے بعد شام اور سعودی عرب رابطوں میں تیزی آئی ہے۔

دوسری جانب سعودی اور شامی حکام نے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے بیشتر عرب ریاستوں نے شام سے تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی تھی، جب ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگئےتھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos