سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے سرکاری دورے کے دوران ان سے ملاقات کی۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی آرمڈ فورسز جنرل فیاض بن حمید الرویلی، سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ اور دیگر اعلیٰ فوجی قیادت سے بھی ملاقات کی۔
علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.