سیول: روس-یوکرین جنگ میں ہلاک شمالی کوریائی فوجیوں کو کم جونگ اُن کا خراج عقیدت

[post-views]
[post-views]

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے شمالی کوریائی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ریاستی میڈیا پر دکھائی گئی تصاویر میں وہ تابوتوں پر جھنڈا چڑھاتے اور جذباتی نظر آئے۔ تقریب پیانگ یانگ میں روسی وزیر ثقافت کی موجودگی میں ہوئی اور دونوں ممالک کے دفاعی معاہدے کی پہلی سالگرہ کے طور پر منائی گئی۔

جنوبی کوریا کے مطابق اب تک 600 سے زائد شمالی کوریائی فوجی روس کی جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔ تاہم سیول کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت مزید شمالی کوریائی فوجیوں کی تعیناتی کے کوئی آثار نہیں، کیونکہ شمالی کوریا اپنی سمر ٹریننگ اور مشقوں میں مصروف ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos