Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں

Print Friendly, PDF & Email

شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کے لیے تکنیکی ٹیم  دمشق پہنچ گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے عہدہ دار غازی بن رافع کی سربراہی میں وفد نے شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں شام کے معاون وزیر خارجہ برائے تارکینِ وطن ایمن سوسان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سعودی سفارت خانہ  دمشق میں دوبارہ کھولنے سمیت تعلقات کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

خیال رہے کہ سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات ایک دہائی سے زائد عرصے سے منقطع تھے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر سعودی عرب سخت مؤقف اپنائے ہوئے تھا تاہم گزشتہ مہینے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت کی تھی جب کہ عرب لیگ میں بھی شا م کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1