اسپین: پھیپھڑوں کا روبوٹک آپریشن کامیاب

اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ کی جانب سے  پھیپھڑوں  کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے  بعد اب ٹرانسپلانٹ کے لیے سینہ کھولنے اور پسلیوں کو الگ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

رپورٹس کے مطابق 4 بازو والے دا ونسی نامی روبوٹ نے مریض کے سینے پر صرف 8سینٹی میٹر کا چیرا لگایا، پہلے اس ٹرانسپلانٹ کے لیے 30سینٹی میٹر کا چیرا لگایا جاتا تھا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔ https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ علاج روایتی طریقے سے نہ صرف زیادہ محفوظ ہے بلکہ اس سے مریض کو تکلیف کم اور زخم آسانی سے بھر جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos