سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس کا مختصر اور اچھافیصلہ سنائے گی، چیف جسٹس

[post-views]
[post-views]

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی قومی احتساب قانون میں ترامیم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران، چیف جسٹس بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ درخواست پر جلد ہی “مختصر اور اچھا” فیصلہ سنائے گی۔

نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کیا جائے گا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین ہوگا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بل میں چیئرمین نیب کی چار سالہ مدت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد نیب وفاقی، صوبائی یا مقامی ٹیکس کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکے گا۔

قانون میں احتساب عدالتوں کے ججوں کے لیے تین سال کی مدت بھی مقرر کی ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت نیب کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری سے قبل اس کے خلاف شواہد کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos