Premium Content

طالبان حکام کے زیرحراست امریکیوں کی مدد کیلئے کام جاری، امریکی وزیر خارجہ

Print Friendly, PDF & Email

.

امریکی وزیرخارجہ انٹونی  کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے درجنوں امریکیوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق کانگریس میں بیان جاری کرتے ہوئے انٹونی کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں موجود 44 امریکیوں کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے، یہ امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں اور طالبان حکام کے زیرحراست ہیں۔

انٹونی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امریکیوں کی آزادی محفوظ بنانے کیلئےکام کر رہے ہیں، ان امریکیوں کے اہل خانہ کی درخواست ہے ان کی شناخت،مقدمات پرعوامی سطح پربات نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/afghanistan-ma-duran-duty-25-afrad-ko-halak-kia/

کہنا تھا کہ طالبان قبضے کے بعد سے 975 امریکی شہریوں کو افغانستان چھوڑنے میں  مدد کی ہے، افغانستان میں خود کو امریکی کہنے والے 175 افراد ہیں جو 2021 کے بعد افغانستان گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی افواج نے 2021 میں دودہائیوں بعد افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos