معاہدے میں تاخیر ایران کے لیے مہنگی ثابت ہوگی، امریکی صدر

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے ایک ممکنہ معاہدے کے لیے مذاکرات میں غیر ضروری تاخیر کی، جس کے نتائج اب اسے بھگتنا ہوں گے۔

سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے بعض دفاعی شعبے، خصوصاً بحری اور فضائی قوت، مؤثر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو نمایاں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ عملی اقدامات کے بجائے صرف بیانات تک محدود ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کا موقع موجود تھا جو اس کے مفاد میں ہو سکتا تھا، لیکن مذاکراتی عمل میں تاخیر نے اس موقع کو ضائع کر دیا۔

ٹرمپ کے مطابق تہران کی قیادت نے بروقت فیصلہ سازی نہ کرکے اپنے لیے مشکلات میں اضافہ کیا اور اب اسے اس پالیسی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]