Premium Content

ٹوتھ برش کتنے عرصےتک قابل استعمال ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

دانتوں کی صفائی کے لیے ٹوتھ برش کا استعمال تو سب ہی کرتے ہیں۔

مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ایک ٹوتھ برش کو کتنے عرصے تک استعمال کرنے کے بعد بدل دینا چاہیے؟

ویسے تو آپ ایک ٹوتھ برش کو لمبے عرصے تک بھی استعمال کر سکتے ہیں مگر اس سے دانتوں یا مسوڑوں کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن (اے ڈی اے) کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی اور مسوڑوں کے امراض کا امکان بڑھتا ہے، مگر ان کی روک تھام آسانی سے ممکن ہے۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

اے ڈی اے کے مطابق ٹوتھ برش کو ہر 3 سے 4 ماہ بعد بدل دینا چاہیے۔

اگر اس کے بال یا ریشے خراب ہو رہے ہیں تو اس سے پہلے بھی ٹوتھ برش کو بدلنا بہتر ہوتا ہے۔

درحقیقت آپ بال دیکھ کر بھی جان سکتے ہیں کہ کسی ٹوتھ برش کی شیلف لائف پوری ہوگئی ہے یا نہیں۔

ٹوتھ برش کے بالوں کے سرے اگر خراب ہو رہے ہوں تو یہ اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ اب اسے بدل دینا چاہیے۔

کچھ ٹوتھ برش کے بالوں کے درمیان ایک رنگین پٹی (عموماً نیلے رنگ کی) ہوتی ہے، اگر اس کی رنگت ماند پڑنے لگے تو یہ بھی برش بدلنے کی نشانی ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اگر ٹوتھ برش کو لمبے عرصے تک استعمال کیا جائے تو مسوڑوں کے امراض، دانتوں کے مسائل اور دیگر انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos