Premium Content

منی مووی میکرز ،گھر کو فلمی سیٹ بنانے والی ایپ

Print Friendly, PDF & Email

لندن: فون کی سہولیات پیش کرنے والی برطانوی کمپنی ای ای نے ’مِنی مووی میکرز‘ کے نام سے ایک سہولت فراہم کی ہے جس کی بدولت نوعمر افراد اپنے گھر میں رہتے ہوئے ویڈیو میں تھری ڈی اجسام، ڈائنوسار، خلائی جہازاور دیگر متحرک کردار شامل کرسکتےہیں۔

درحقیقت میں یہ ایک اےآر ٹول ہے ہے جو کسی بھی ویڈیو میں خلائی جہاز سے لے کر دیگر کرداروں کو بہت حقیقی انداز میں شامل کرتا ہے۔ اس طرح آپ کے بچے حقیقی فلم کے ماحول میں پہنچ جاتے ہیں جس کی شاندار ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

فی الحال یہ سہولت انسٹاگرام کے لیے ہی تیار کی گئی ہے اور وہ بھی موبائل فون پر ہی کام کرتی ہے۔ لنک پر کلک کرنے سے ایپ پر ایک ونڈو کھل جاتی ہے جہاں ٹچ کرنے سے تھری ڈی کردار کو ویڈیو میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ ویڈیو بھی بناسکتےہیں۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ گھر میں بنائی گئی عام ویڈیو کا پس منظر بالکل بدل جاتا ہے اور اس میں سپرہیرو، ولن، اڑن کاریں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ جراسک موڈ میں ڈائنوسار شامل کیجئے اور اس میں پریاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تمام کردار تھری ڈی ہونے کی بنا پر حقیقی نظر آتے ہیں اور انہیں متحرک کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین اس لنک پر چار اقسام کے ویڈیو افیکٹ اور بیک گراؤنڈ شامل کرسکتے ہیں جن میں ایکشن، حراسک اور سائنس فکشن موڈ شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos