Premium Content

ٹرمپ نےجوبائیڈن سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی

Print Friendly, PDF & Email

امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کر لیا، ملاقات بدھ کی صبح 11 بجے اوول آفس میں ہو گی۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے ابتدائی طور پر دوبارہ انتخاب کی کوشش کی تھی لیکن جولائی میں ریپبلکن ٹرمپ کے خلاف تباہ کن بحث کے بعد دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔

نومبر5کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ موجودہ نائب صدرکملا ہیرس کوشکست دینے کے بعد 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos