آبنائے ہرمز میں سخت کارروائی کا حکم، ٹرمپ کا بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے یا اس نوعیت کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہر کشتی کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا، اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی نرمی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی بحریہ کو ہدایت دی کہ خطے میں موجود ہر مشکوک جہاز، خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا، اسے ہدف بنایا جائے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی افواج نے پہلے ہی درجنوں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مائن سویپر یونٹس آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور اس علاقے پر مکمل کنٹرول قائم ہے، جبکہ جب تک ایران کسی معاہدے پر نہیں پہنچتا سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

ایران کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر قیادت کے مسئلے اور مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos