ایران مذاکرات کی اصل صورتحال چند لوگوں کو معلوم ہے، ٹرمپ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی مکمل تفصیلات صرف چند اہم افراد کو معلوم ہیں، جبکہ عوام کے سامنے آنے والی اطلاعات اصل صورتحال کی درست عکاسی نہیں کرتیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور سفارتی رابطوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ جنگ بندی کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے یا مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے ہونے والی بات چیت پسِ پردہ جاری ہے اور اس کی پیش رفت خفیہ سفارتی سطح پر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بیرونی دنیا کو ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے مذاکرات رکے ہوئے ہیں، حالانکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اہم نکات کو فی الحال منظرِ عام پر نہیں لایا جا رہا اور صرف محدود حلقے ہی اصل پیش رفت سے آگاہ ہیں۔

ٹرمپ کے بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود رابطے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، تاہم مستقل امن معاہدے کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos