امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران امریکا تنازع کے حل اور امن معاہدے کی جانب پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہو گئی ہے، اور توقع ہے کہ یہ معاہدہ آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کر لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
شہباز شریف کے مطابق پاکستان خطے میں امن کے لیے امریکا اور ایران کی کوششوں اور مذاکراتی عمل میں مثبت کردار پر ان کا شکر گزار ہے، جبکہ پاکستان اپنے برادر ممالک کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔








