امریکی فوجی غزہ میں داخل نہیں ہوں گے، تعاون بیرونِ سرحد سے ہوگا

[post-views]
[post-views]

غزہ میں جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے کے دوران امریکہ کے دو سو فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ فوجی غزہ میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ مصر، قطر اور ترکی کے فوجیوں کے ساتھ مل کر امن معاہدے کے نفاذ میں معاونت کریں گے تاکہ جنگ بندی کے طے شدہ نکات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ امن معاہدے کے تحت متعین علاقوں تک واپس جا چکی ہیں۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ادھر امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ان کا غزہ کا دورہ سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کے قیام کے لیے تھا تاکہ انسانی امداد اور سیکیورٹی تعاون کو مربوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں کسی امریکی فوجی کی تعیناتی نہیں ہوگی، بلکہ تعاون کا تمام عمل غزہ کے باہر سے انجام دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos