Premium Content

وفاق میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

اتحادی حکومت نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق 29فروری کوقومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نومنتخب اراکین سےحلف لیں گے۔

یکم مارچ کوقومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔2مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ 4 مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کرے گی۔

وزیراعظم منتخب ہونےکے لیے 169 ووٹ درکار ہونگے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos