Premium Content

Add

‏وفاقیت، وفاقی سیاسی جماعتیں اور وفاقی سیاسی قائدین

Print Friendly, PDF & Email

وفاق کو مضبوط کرنے کے لئے وفاقی سیاسی جماعتیں سب سے اہم اکائیاں ہیں۔ وفاقی سیاسی جماعتیں اور وفاقی قائدین وفاقی ریاستوں کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ آرٹیکل ون کے مطابق پاکستان ” وفاقی جمہوریہ” ہے۔ پاکستان پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، سندھ، بلوچستان ، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ، اور ان علاقہ جات پر مشتمل ہے جن کو پارلیمنٹ قانون سازی کے ذریعے اختیار کر سکتی ہے۔

وفاق کے لیے سب سے اہم سیاسی و سماجی معاہدہ وہ ہوتا ہے جس کے ذریعے وفاقی یونٹس وفاق کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ اس معاہدے کو سوشل کنٹریکٹ کہتے ہیں اور اسکا اظہار عمومآ آئین کے ذریعے ہوتا ہے۔ اس بحث میں سب سے اہم یہ سمجھنا ہے کہ وفاق صوبوں کو نہیں بناتا ہے بلکہ صوبے وفاق بناتے ہیں۔ اس لیے اختیارات بنیادی طور پر صوبوں کے ہوتے ہیں اور وفاق کا کردار رابطہ کاری کا ہوتا ہے۔ اس لئے وفاق کا مضبوط ہونا صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری پر منحصر کرتا ہے اور یہ رابطہ کاری سیاسی جماعتوں اور قائدین کے ذریعے ہی بہترین طریقے سے ہوتی ہے۔ اس لیے وفاقی قائدین اور سیاسی جماعتیں ہی وفاق کو مضبوط رکھتی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

وفاق کبھی بھی طاقت کے بل بوتے پر قائم نہیں رہتے۔ اس لیے طاقت کا استعمال مستقل کامیابی کی علامت نہیں۔ وفاق ہمیشہ آئینی حکمرانی ، قانونی انصاف اور شراکت داری پر مضبوط ہوتے ہیں۔ اور انکا بہترین اظہار سیاسی جماعتیں اور لیڈرز ہوتے ہیں۔ پاکستان کی وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے آئینی حکمرانی اور وفاقی سیاسی جماعتوں کا ہونا ناگزیر ہے۔

پاکستان میں وفاقی جماعتیں ناپید رہی ہیں۔ 1970 کے الیکشن میں بھی کوئی وفاقی جماعت سامنے نہیں آئی تھی۔ عوامی لیگ صرف بنگال میں مقبول رہی تھی جبکہ پیپلز پارٹی صرف سندھ اور پنجاب میں کامیاب رہی تھی۔ پیپلز پارٹی بعد میں کسی حد تک باقی ماندہ پاکستان میں وفاقی جماعت رہی ہے اور اسی وجہ سے بے نظیر کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہا جاتا تھا۔ تاہم مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی حد تک مضبوط رہی ہے۔ اسکے علاؤہ زیادہ تر سیاسی جماعتیں علاقائی خدوخال ہی رکھتی ہیں۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

موجودہ تناظر میں پاکستانی سیاسی نظام میں تحریک انصاف اور عمران خان ہی وفاقی حیثیت رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف اور عمران خان گلگت بلتستان ، کشمیر، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں مقبول ہیں۔ جبکہ سندھ کے شہری علاقوں میں بھی خاطر خواہ اثرورسوخ رکھتے ہیں۔ اسکے علاؤہ بلوچستان کے پشتون علاقوں میں بھی اثرات رکھتے ہیں۔ اسی تناظر کی بنیاد پر عمران خان اور تحریک انصاف کا سیاسی کردار پاکستان کے وفاق کی مضبوطی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی سیاسی جماعتیں قومی اثاثہ ہیں اور انکی بڑھوتری سیاسی نظام ، حکمرانی اور وفاق کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1