وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب مزید انتظار نہ کریں اسمبلی تحلیل کا پروانہ جاری کریں۔

زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کے  پی اسمبلی کی تحلیل کا حکم جاری کردیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/assamblian-tehleel-ki-tarikh-ka-elan-20-december/

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے باقاعدہ رابطہ کیا جارہا ہے، گورنر  پنجاب 48 گھنٹے کا انتظار نہ کریں، فوری اسمبلیاں توڑیں تاکہ فوری نگران سیٹ اپ کا عمل شروع ہو سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا جا رہا ہے،  امید ہے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ایسا نام سامنے آئے گا جو غیر جانبدار الیکشن کراسکےگا، ہم اپنے نام وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو دیں گے اور پھر وہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-punjab-assembly-k-maumly-par-nai/

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے ارکان موسم کی خرابی کے باعث زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کیلئے نہیں آئے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن پر بات کریں، ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات ہونےچاہئیں،ہم وفاقی حکومت سے کہتے ہیں آپ الیکشن سے کتنی دیر کترا لیں گے ؟ پاکستان کو مزید امتحانات میں نہ ڈالیں، وفاقی حکومت کو کہتا ہوں ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم کو  اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، یہ ان کا آئینی حق ہے،  پرویز  الہٰی اور مونس الہٰی نے بڑےپن کا ثبوت دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos