وزیراعظم شہباز شریف کا کل کراچی کا اہم دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کل (بدھ)  کے روز کراچی کا دورہ کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر اعظم  شہباز شریف گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں گورنرسمیت وفاقی حکومت میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم  تاجروں، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات  سے ملاقات کرینگے اورمعاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پربزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos