وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
لندن میں ہوئی ملاقات میں وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،جو حمزہ نے قبول کر لی۔
Given my own heritage as a Scottish-Pakistani, it was a particular pleasure meeting the Prime Minister of Pakistan @CMShehbaz while in London today.
— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) May 7, 2023
We both committed to strengthening the friendship between our two countries, across a range of areas of cooperation. 🏴🇵🇰 https://t.co/35PXKyZVvb
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی سر زمین کا بیٹا ہوں،شہباز شریف سے باہمی تجارت، تعلیم کے باہمی فروغ اور ماحولیات و دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
حمزہ یوسف نے کہا کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ میری ذاتی خواہش بھی ہے، شہباز شریف نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی ،جلد پاکستان کا دورہ کروں گا،والد کے شہر میاں چنوں اور والدہ کے شہر فیصل آباد بھی جاؤں گا۔
انہوں نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر بننے پر والدین کے آبائی شہروں سے بھی مبارک باد کے پیغامات وصول ہوئے،پاکستان میرے دل کے قریب ہیں، وہاں جلد جانے کی خواہش ہے۔
حمزہ یوسف نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کی سیاست پر بات نہیں کی، وہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔