Premium Content

Add

وزیر اعظم کا معیشت کو سہارا دینے کے لیے آئی ایم ایف کا شکریہ

Print Friendly, PDF & Email

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بات چیت کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔وزیراعظم نے انہیں ملک کی معیشت کے استحکام اور بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کی کہ ان اقدامات کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

اپنے ریمارکس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے معیشت کی بحالی کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کے نفاذ میں پاکستان کی ٹھوس کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1