وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سرکاری عمارتوں کی بجلی شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/mulk-ki-muashi-taraqi-k-liye-siyasi-istehkam/
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے وفاقی سرکاری عمارتوں میں بجلی کے استعمال کی شمسی توانائی پر جلدازجلد منتقلی پر زور دیا۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کی جلد تکمیل میں درپیش عملی مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-insaf-par-mabni-insani-haqooq-k-liye/
وزیراعظم نے کہا بجلی کی پیداوار میں شمسی توانائی کا استعمال ہی ملکی توانائی بحران اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکے گا۔ اجلاس میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ، معاون خصوصی وزیراعظم جہانزیب خان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار،سابق وزیراعظم و ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔