Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

پاکستان انصاف پر مبنی انسانی حقوق کیلئے پرعزم ہے:وزیراعظم

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سب کیلئے انصاف، برابری، وقار اور انسانی حقوق کیلئے کام کرتا رہے گا۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کو احساس دلانے کیلئے عدم مساوات اور ناانصافی سے بچنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

Read More: https://republicpolicy.com/insani-haqooq-ka-almi-din-aur-pakistan-ma-insani/

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کا موضوع ہے ”احترام، آزادی اور ہر ایک کیلئے انصاف” انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو ایک آزاد قوم کے خواہاں تھے جہاں ریاست کے تمام شہری برابر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس تصور کی ترجمانی کرتا ہے اور ملک کے تمام شہریوں پر ان بنیادی قوانین کے قابل عمل ہونے کو یقینی بناتا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/international-human-rights-day-and-human-rights-crises-in-pakistan/

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے بھی مشترکہ کوششوں کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ وہ بھی ایک آزاد ملک کے شہریوں کو ملنے والے انسانی حقوق اور آزادی سے مستفید ہو سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1