وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر کھڑا کرنے کے لئے ہم نے جو پروگرام بنایاہے جس میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات شامل ہیں اگر اس کو کامیاب بنایا تو قرض لینے کی حاجت نہیں ہوگی۔ بلکہ قرض دینے کے قابل ہونگے۔
Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ہم نے 15ماہ کے اندر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔عوام کی دعاؤں سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔ اب پاکستان کو معاشی ترقی کے لئے آگے لے کر جانا ہے۔
علماء کی قربت سے انسان کو دین بھی ملتا ہے اور دنیا بھی ملتی ہے۔ آج ملک پاکستان کو جس قدر استحکام ، امن، بھائی چارے، اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے شاید تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف