Premium Content

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہفتہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے بانی کے درمیان ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔

علی امین گنڈا پور بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے جیل پہنچے اور ملاقات کے بعد واپس چلے گئے۔

گزشتہ بدھ کوعلی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے اہم مسائل کے حل کے لیے قید رہنما کے ساتھ سیاسی بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سخت سکیورٹی کے ماحول میں بھی پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos